سپریم کورٹ سرداروں سے وابستہ لطیفوں پر پابندی لگانے سے متعلق شرمنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (SGPC) کی عرضی کی سماعت پر راضی ہوگئی۔
چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس یو یو للت کی بنچ نے SGPCکے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عرضی
سماعت کے لئے منظور کردی اور اب اس کی سماعت 5 اپریل کو ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے متعلق ایک عرضی دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے پہلے ہی دائر کی جاچکی ہے جس میں عدالت نے اسے چٹکلوں پر پابندی لگانے کے لئے تجاویز مانگی ہیں